حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں شیعہ علماء کی کم نمائندگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کم از کم چار علماء کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سال سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ارکان میں صرف ایک عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی کا تعلق مکتب اہل بیت سے ہے، اس نامناسب کم کو پورا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے شیعہ مکتبہ فکر کی مناسب نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں اسلامی نقطۂ نظر کی تشریح کے فورم میں موجود رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی دوسری بڑی اکثریت کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، شیعہ علماء کی پوری نمائندگی تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ